مقبوضہ بیت المقدس کے ھداسا عین کارم ہسپتال میں مقبوضہ بیت المقدس کے زخمی ہونے والا شہری زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا ہے۔ شہادت پانے والے محمد عصفور کا تعلق طولکرم شہر کے عابود گاؤں سے تھا، وہ القدس یونیورسٹی میں چوتھے سال کے طالب علم تھے۔
دو ہفتے قبل صہیونی عقوبت خانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی میں شرکت کرنے والے محمد عصفور پر اسرائیلی اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کر دی تھی، گولی ان کے سر میں لگی تھی۔
ان جھڑپوں میں محمد عصفور کے ساتھ دو دیگر نوجوان بھی زخمی ہوئے تھے۔ تیس سالہ نجم الدین محمود عبد المجید کی لاتیں ٹوٹ چکی ہے۔ اسی طرح چھبیس سالہ عمر عبد القادر عزیز بھی شدید زخمی ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
