• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر پابندی ، صحافیوں پر تشدد

ہفتہ 05-09-2015
in فلسطین
0
plf torture-journalist
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین جاری کردہ رپورٹ میں اگست کے دوران غرب اردن، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی افواج کی جانب سے آزادی اظہار رائے کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران قابض فوج نے فلسطینی علاقوں میں 50 مرتبہ آزادی اظہار رائے پر قدغنیں لگائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "مرکز ترقی برائے آزادی ابلاغ” [مدیٰ] کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران فلسطین علاقوں میں صہیونی افواج کے ہاتھوں آزادی اظہار رائے کی پچاس بار خلاف ورزیاں کی گئیں۔

اس سے قبل جولائی میں نسبتا کم قدغنیں لگائی گئی تھیں جب کہ جون کے مہینے میں بھی آزادی اظہار کی پچاس خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ جولائی میں آزادی اظہار رائے پرپابندی کے 17 واقعات رونما ہوئے جب کہ اگست میں ان میں 194 فی صد اضافہ ہوا۔

پابندیوں میں صہیونی افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور بیت المقدس کے صحافیوں کو معمول کے واقعات کے کوریج سے روکنا، صحافیوں کو بیرون ملک سفر پرپابندیاں عاید کرنا، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر تشدد اور انہیں گرفتار کرنا، صحافیوں کے کیمرے توڑنا اور ان کا سامان ضبط کرنا جیسے واقعات سر فہرست ہیں۔ اگست کے دوران مغربی کنارے میں ایک میڈیا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں غزہ کی پٹی کے 28 صحافیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر صہیونی حکام کی جانب سے غزہ کے صحافیوں کے غرب اردن میں داخلے پرپابندی عاید کردی گئی تھی۔ اگست کے دوران صہیونی فوجیوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے 37 واقعات رونما ہوئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.