• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی جان بوجھ کر فائرنگ کا انکشاف

اتوار 25-11-2012
in فلسطین
0
plf firing at israel
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین میں سرگرم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر حالیہ آٹھ روزہ غارت گری کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو بغیر کسی وجہ کے جان بوجھ کر شہید کرڈالا، ذرائع کے مطابق ان نوجوانوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہ تھا۔
1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم ’’بٹسیلم‘‘ کے مطابق تنظیم نے اسرائیلی فوج کی اعلی قیادت اور چیف آف جنرل سٹاف کو اس ضمن میں ایک ھنگامی خط ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی اہلکاروں نے سنگ باری کرنے والے دو نوجوانوں پر ایسی حالت میں فائرنگ کی جب ان کی جانب سے فوجیوں کو کوئی خطرہ درپیش نہ تھا۔

تنظیم نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کی اجازت کو انتہائی شرمناک قرار دیا اور دو نوجوانوں کے اس بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ بٹسلیم نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے مغربی کنارے میں غزہ پر بمباری کی مذمت اور اہل غزہ سے اظہار یک جہتی میں نکالے جانے والے مظاہروں کے شرکاء پر اندھا دھند ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کی تھی جس میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوگئے تھے۔
تنظیم نے کہا کہ کہ صہیونی قیادت کی جانب سے پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کھولنے کی اجازت کا معاملہ انتہائی مشکوک ہے اور تحقیق کرنے سے اس میں صہیونی فوجی قیادت کی بددیانتی نظر آتی ہے۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز مغربی کنارے کی مغربی سرحد کے قریبی گاؤں نبی صالح علیہ السلام میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے اکتیس سالہ نوجوان رشدی تمیمی شہید ہوگیا تھا۔
جبکہ پیر کے روز الخلیل کے حلحول بریج کے قریب جھڑپوں میں بائیس سالہ نوجوان حمدی فلاح پیر کے روز شہید ہوا۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے ان دونوں کی شہادت کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ دونوں نوجوان صرف اسرائیلی فوج پر پتھراؤ میں ملوث تھے، اسرائیلی فوج نے غیر مسلح ہونے کے باوجود ان نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کر دی تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.