قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے شمالک میں واقع بیت عمار گائوں کے داخلی راستے کو آہنی دروازہ نصب کر کے بند کردیا ہے۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ قابض فوجیوں نے خفیہ ایجنسی کے افسران کے ہمراہ تین فوجی جیپوں میں سوار ہو کر بیت عمار پہنچ گئے اور انہوں نے گائوں میں دیہاتیوں کی آمدورفت کو بند کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کئی گھروں پر دھاوا بول دیا اور وہ گائوں کے قریب موجود فوجی چوکی پر پٹرول بم پھینکنے والے شخص کی تلاش میں تلاشی لیتے رہے۔
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے درندگی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر عتصیون تفتیشی مرکز منتقل کردیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
