• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا قبلہ اوّل میں کریک ڈاؤن، درجنوں نمازی زیرحراست

ہفتہ 30-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1187
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اسرائیلی فوج نے نمازیوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 36 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فورسز کے خلاف سخت احتجاج شروع کردیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد جیسے ہی نمازی مسجد سے باہر نکلنے لگے تو اسرائیلی فوجیوں نے شناخت پریڈ کی آڑ میں انہیں لائنوں میں کھڑا کرنا اور پھر انہیں پولیس کے حراستی مراکز لے جانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ تلاشی کی کارروائی میں کم سے کم تین درجن فلسطینیوں کو القشلہ اور دیگر حراستی مراکز لے جایا گیا ہے۔

لسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے نمازیوں کے کریک ڈاؤن کے خلاف شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فورسز پر سنگ باری کی۔ سیکڑوں فلسطینی مسجد اقصیٰ کے باہر جمع ہوگئے اور انہوں نے نمازیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مخالفت میں شدید نعرے بازی کی۔

قبل ازیں قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیمٹی بلاک رکھ کرانہیں بند کردیا تھا۔ نماز جمعہ سے قبل بھی اسرائیلی فوج کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہا اور کم سے کم پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز علی الصباح ہی سے اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس شہرکی ناکہ بندی کرلی تھی تاکہ القدس کے باشندوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا جاسکے۔ تاہم اسرائیلی فوج اور پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود پچاس ہزار سے زائد فلسطینی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ کی امامت کے فرائض ممتاز عالم دین الشیخ محمد سلیم محمد علی نے انجام دیئے۔ خطبہ جمعہ میں انہوں نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق قائم رکھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے خطبے میں واقعہ معراج پربھی روشنی ڈالی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج کا قبلہ اوّل میں کریک ڈاؤن، درجنوں نمازی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.