• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا فلسطینی مظاہرین پر حملہ، بچے سمیت متعدد افراد زخمی

اتوار 24-06-2012
in فلسطین
0
plf attack_israel
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے شمال میں بیت امر کے مقام پر اتوار کے روز صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں

کے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران قابض فوج کے تشدد سے ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی شہریوں کوحراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق الخلیل میں نسلی دیوار کی مزاحمتی کمیٹی کے رکن محمد عوض نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب قابض فوج نے بیت امر میں تلاشی کے دوران ایک گھر میں گھس کر ایک کم عمر بچے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس پر فلسطینیوں نے صہیونی فوجیوں کے ساتھ مزاحمت کی۔ جواب میں قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں کو لاٹھیوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینیوں نے صہیونی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاج شروع کیا تو انہیں منشتر کرنے کے لیے ان پر اشک اْور گیس کے گولے پھینکے گئے۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

محمد عوض نے بتایا کہ بیت امر میں صہیونی فوج کے تشدد سے چھپن سالہ شریف حسن ابو ھاشم نامی شہری کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی ہے جسے شدید زخمی حالت میں الخلیل کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔ ادھر بیت امر میں صہیونی فوج نے تلاشی کے دوران سابق اسیر رہ نمااحمد ابو خلیل کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور ان کے بیس سالہ بیٹے یوسف کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ یوسف ھشام کو تین ماہ قبل صہیونی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.