مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمالی گائوں بیت عمار میں اسرائیلی فوج نے ایک جنازے پر حملہ کر دیا جس کے دوران کئی فلسطینی شہری آنسو گیس کی وجہ سے سانس کے مسائل کا شکار ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گائوں میں ہونے والے ایک جنازے پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں کئی شرکاء کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ جنازے میں سینکڑوں افراد شامل تھے اور اسرائیلی فوج کے حملے بعد فلسطینی نوجوانوں نے حملہ آور فوجیوں پر پتھرائو شروع کردیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے شہر کے داخلی راستے پر موجود گھروں میں دھاوا بول دیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
