• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا بہیمانہ تشدد، کم سن فلسطینی بچے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں

اتوار 12-02-2012
in فلسطین
0
plf israel_brutal
0
SHARES
3
VIEWS

plf israel_brutal

بچوں کے حقوق کے دفاع کی ایک عالمی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے ایک کم سن فلسطینی بچے کوگرفتاری سے قبل اس قدربہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں،

 

جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں گھسیٹ کر ایک فوجی گاڑی میں ڈال دیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے واقعے کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم”دفاع برائے حقوق اطفال” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے حال ہی میں سولہ سالہ محمودعمرفقیہ نامی بچے کو مغربی کنارے میں اسکے آبائی شہر بیت سوریک میں اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ نسلی دیوار کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔
ظلم کے شکار فلسطینی لڑکے انسانی حقوق کی تنظیم کو بتایا کہ وہ بیت سوریک میں اپنے آبائی علاقے میں ایک جگہ بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک صہیونی فوج کی ایک گشتی پارٹی اسے آگھیرا۔ اس سے اس کی شناخت معلوم کرنے کے بعد بغیر کسی الزام اور جرم کے اسے مکوں اور آہنی لاٹھیوں سے پیٹا شروع کر دیا۔ وحشیانہ تشدد کے باعث اس کی دونوں ٹانگیں موقع پرہی ٹوٹ گئیں، جس کے بعد سفاک یہودی فوجیوں نے اسے گھیٹستے ہوئے ایک فوجی گاڑی میں پھینک دیا اور ساتھ لے گئے۔
ایک سوال کےجواب میں عمرفقیہ کا کہنا تھا کہ اسے تشدد کرکے حراست میں لیا گیا تو اس وقت اس کےدو دیگر دوست بھی اس کے ہمراہ تھے تاہم ان سے کسی قسم کا تعرض نہیں کیا گیا۔
عمر کا کہنا تھا کہ دو صہیونی فوجی سیاہ رنگ کی لاٹھیوں کے ذریعے اس کی ٹانگوں پرمسلسل ضربیں لگاتے رہے، یہاں تک کہ شدت تکلیف سے وہ بے ہوش ہوگیا اور اس کی دونوں ٹانگین ٹوٹ گئیں۔ بچے نے بتایا کہ تشدد کا یہ سلسلہ پون گھنٹے تک بدستور جاری رہا۔ وہ شدت المسے مسلسل چیختا رہا کہ اس کی ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں لیکن اس کی ایک بھی نہیں سنی گئی۔
تشدد کا شکار مظلوم فلسطینی لڑکے نے بتایا کہ وحشیانہ تشدد کے بعد جب یہودی فوجی اسے کھڑا ہونےکا کہتے اور وہ کھڑا نہ ہو پاتا جس کے بعد وہ خود اسے پکڑ کرکھڑ کرتے اور زمین پرگرا دیتے۔ اس کے بعد مارپیٹ کا سلسلہ پھر شروع کردیا جاتا جو باربار دہرایا گیا۔
حراست میں لیے جانے کے بعد بھی تشدد
محروس فلسطینی لڑکے نے انسانی حقوق کی تنظیم کے مندوب کو بتایا کہ بیت سوریک سے حراست میں لیے جانے کے بعد اسے "بیت اکسا” فوجی کالونی میں لے جایا گیا جہاں سے جلد ہی اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کرعطاروت نامی فوجی اڈے میں منتقل کردیا گیا۔ فوجی اڈے میں مجھے عریاں کر کے ہاتھ کمر پر باندھ دیے گئے جبکہ دونوں پاؤں میں بیڑیاں ڈال دی گئی۔ ٹانگیں ٹوٹ جانے کی تکلیف پر بیڑیوں کی تکلیف اس پرمستزاد تھی۔ وہ چیخنے اورچلانے کی کوشش بھی کرتا لیکن نگرانی پرمامور یہودی فوجی اسے مزید تشدد کا نشانہ بناتے۔سخت سردی میں وہ کئیبار نڈھال ہوکر زمین پرگرپڑتا لیکن قابض یہودی فوجی اسے برابر تشدد کرتے رہے۔
فوجی اڈے میں مکمل ایک دن تک اسی طرح تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسے عوفرجیل منتقل کردیا گیا، جہاں نئے بھرتی کیے گئے یہودی فوجی اس پرمل کرتشدد کرتے رہے۔ حالت غیرہونے کے بعد ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہاں بھی یہودی عطائی ان کے لیے مسیحا کے بجائے عذاب کا فرشتہ ثابت ہوا، جسنے دوائی اورعلاج کے بجائے دھونس اور دھمکیوں سے کام جاری رکھا۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے کم سن لڑکے پرصہیونی فوج کے اس طرح بہیمانہ تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس اس طرح کےواقعات کا کوئی جواب نہیں۔ یہودی فوجیوں نے بچوں پرتشدد روا رکھ کرعالمی انسانی حقوق اور بنیادی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.