• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا العفولہ اسپتال میں تفتیشی کتوں کے ہمراہ اچانک چھاپہ

اتوار 21-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0394
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیل کے ’’العفولہ‘‘ اسپتال پر صہیونی فوج کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے تفتیشی کتوں کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارا اور اسپتال کے تمام کمروں میں موجود مریضوں اور دیگر شہریوں سے پوچھ تاچھ کی۔ یاد رہے کہ اسی اسپتال میں فلسطینی بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق بھی پابند سلاسل ہے جو 89 دن کی مسلسل بھوک ہڑتال کے بعد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی خاتون مندوب حنان الخطیب کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیلی خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور فوجیوں نے تفتیشی کتوں کے ہمراہ العفولہ اسپتال پر چھاپہ مارا اور وہاں پر زیرعلاج فلسطینی مریضوں کو زدو کوب کیا۔

حنان الخطیب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے العفولہ اسپتال میں تازہ چھاپہ مار کارروائی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب اسی اسپتال میں قید بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد اسامہ القیق نہایت تشویشناک حالت میں ہیں۔

حنان الخطیب نے بتایا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے العفولہ اسپتال میں تلاشی کی کارروائی سے قبل اسپتال کے باہر انسانی حقوق کے مندوبین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا جس میں محمد القیق کی رہائی کے لیے مطالبہ کیا گیا۔

Tags: israeliThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج کا العفولہ اسپتال میں تفتیشی کتوں کے ہمراہ اچانک چھاپہpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.