مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل کے شمال میں واقع العروب مہاجر کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے تفتیشی اور چھاپہ مار مہم شروع کئے جانے پر صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے کیمپ کے داخلی راستے کے قریب واقع الطیطی اور جوابرہ مضافات اور اس کے علاوہ انروا کے دفتر کی حدود میں چھاپے مارے اور وہاں پر کچھ فلسطینیوں کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی جانب سے تفتیش کے لئے طلبی نامے تھما دئیے۔
اس کے علاوہ ایک اور واقعہ میں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کی الشہداء سٹریٹ میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج کے اشتعال انگیز اقدامات نے شہریوں کو جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ الخلیل کے مغرب میں واقع گائوں المجد کو جانے والی سڑک کو ایک بار پھر نجیہوت بستی کے یہودی آبادکاری کی سیکیورٹی کی خاطر بند کردیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
