اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس نوجوان کو تفتیش کے لئے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا ہے۔
غزہ پر مسلط اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ اسی وجہ سے فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے روزگار کی تلاش میں 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں جانے کی کوششوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے کے ساتھ ملحقہ علاقے میں 300 میٹر تک کے علاقے ‘بفر زون’ کو غزہ کے شہریوں کے لئے نو گو ایریا قرار دیا رکھا ہے۔ اس علاقے میں دکھائی دینے والے کسی بھی شخص کو اسرائیلی فوجی قتل یا حراست میں لے سکتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
