اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی وحشیانہ کارروائی میں دو کم عمر لڑکوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "کلب برائے اسیران” کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں بیت لید کے مقام سے دو فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لے کر تفتیشی مراکز منتقل کردیا ہے۔
حراست میں لیے گئے دونوں فلسطینیوں کی شناخت پندرہ سالہ ضیاء نورالدین فقہاء اور مدین نور راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق بیت لید قصبے سے ہے۔
