قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی شریف کے اردگرد مشقوں کو بہانہ بنا کر حرم ابراہیمی کو نمازیوں کے لئے بند کر دیا ہے.
جمعہ کے روز سامنے آنے والے اس اعلان کے بارے میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ حرم ابراہیمی جمعہ اور ہفتہ کو نمازیوں کے لئے بند رکھنے کا اعلان دراصل یہودیوں کی نام نہاد عید کے موقع پر سیکیورٹی بہتر بنانے کی غرض سے فوجی مشقیں کرنا ہے. اس دوران حرم ابراہیمی یہودی آبادکاروں کے لئے کھلا رہے گا جبکہ مسلمان اس میں نماز ادا نہیں کر سکیں گے.
یاد رہے کہ اسرائیلی حکام نے یہودیوں کی عید کی آمد کو جواز بنا کر حرم ابراہیمی کو کئی بار نمازیوں کے لئے بند کیا جس کی وجہ سے فلسطینی مسلمان اس مقدس مقام پر نماز ادا نہیں کر سکے.
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
