فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے کارروائی کر کے فلسطینی کسانوں کی زراعت اور کھیتی باڑی کے لیے استعمال ہونے والی مشینیں اور دیگر آلات ضبط کرنے کے بعد شہریوں کو کھیتوں میں جانے سے روک دیا۔
مقامی سماجی کارکن راتب الجبورنے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جمعہ کے روز الخلیل شہر کے نواحی علاقے یطا میں فلسطینیوں کے تین بلڈوزر اور دیگرآلات زراعت قبضے میں لینے کے بعد فلسطینیوں کو اپنی کھیتوں میں جانے سے روک دیا۔
راتب الجبور کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے یطا میں فلسطینی کسانوں کی املاک اور زراعت کے لیے استعمال ہونے والے آلات ضبط کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ صہیونی فوجی آئے روز فلسطینی شہریوں کی املاک پر قبضہ کرتے اور کسانوں کو کاشت کاری کے لیے اپنی زمینوں میں جانے سے روکتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
