• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدی کا مکان بارود لگا کر مسمار کردیا

ہفتہ 19-01-2019
in فلسطین
0
اسرائیلی فوج  نے فلسطینی قیدی کا مکان بارود لگا کر مسمار کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک زخمی فلسطینی اسیر کا مکان بارود سے اڑا دیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی الخلیل میں یطا کے مقام پر واقع فلسطینی شہری خلیل یوسف الجبارین کا مکان علی الصباح دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں مکان میں مقیم فلسطینی چھت سے محروم ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ کور کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے یطا میں الحیلہ کالونی میں گھس کر تمام فلسطینی اسیر خلیل یوسف کے مکان کا محاصرہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے مکان کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کر دیے۔

مقامی سماجی کارکن راتب جبور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اسیر جبارین کے مکان پر چھاپہ مارا اور دو منزلہ مکان میں رہائش پذیر خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر سردی میں کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد مکان میں جگہ جگہ بارود نصب کیا گیا۔ بعد ازاں مکان کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ مکان کی مسماری سے 12 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسیر 16 سالہ جبارین چار ماہ سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہے اور اسے اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔

Tags: اسرائیلالخلیلانجینیرنگچھاپہ ماردھماکےفلسطینقیدیگرفتارمسماری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.