قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے جنوب مغربی قصبے یعبد میں ایک گھر پر قبضہ کر کے اس میں نگرانی کی چوکی قائم کر دی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح ملول کے علاقے میں واقع اس زیرتعمیر گھر پر فوجیوں نے قبضہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ گھر سکول کے قریب قدرے بلند جگہ پر واقع تھا۔ کوئی نہیں جانتا کہ اسرائیلی اس مکان کو کب خالی کریں گے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
