قابض اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز شمالی نابلس کے گائوں زواتہ کے قریب کھیت سے منڈی تک سڑک کے تعمیر روک دی۔
سڑک کی تعمیر کے لئے امداد فراہم کرنے والی فلسطین زراعت ریلیف کمیٹی کے نگران عمر صبوح نے بتایا اسرائیلی فوجیوں نےاس تعمیراتی منصوبے پر چھاپہ مارا اور بلڈوزر اور دیگر تعمیراتی مشینری ضبط کر کے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے انچارج سمیت اسرائیلی فوجیوں نے متعدد مزدوروں کو ایک گھنٹے تک قید ممجھ سمیت مزدوروں کو ایک گھنٹے سے زیادہ دیر کے لیےزیرِ حراست رکھا ۔
انہوں نے بتایا کہ موقع پر مزدوروں کی مدد کو آتا دیکھ کر اسرائیلی فوجی واپس چلے گئے۔ جاتے ہوئے اسرائیلی فوجی دھمکی دے کر گئے کہ اگر انہوں نے یہودی بستی شاوی شومرون کے قریب سڑک کا کام دوبارہ شروع کیا تو انہیں دوبارہ گرفتار کر کے تعمیراتی ساز و سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔
ادھر فلسطین زراعت ریلیف کمیٹی نے منصوبے کے خلاف وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر سے کسانوں کو اپنی زرعی اراضی تک پہنچنے اور وہاں سے اپنی تیار فصلوں کو منڈی تک پہنچانے میں سہولت ہو گی
رواتہ اور اس کے قریبی دیہات کے کسان اسرائیل کے شدید حملوں کے باعث شدید ابتر معاشی صورتحال کا شکار ہیں کیونکہ اپنی زرعی اراضی تک محض اس لئے نہیں جا سکتے کیونکہ وہ شومرون یہودی بستی کو جانے والی سڑک پر واقع ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
