قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز بیرزیت یونیورسٹی کے 32 سالہ لیکچرر مجدی مفارجہ کو بیرزیت قصبے میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے لیا۔
مجدی مفارجہ کے خاندان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے مجدی کے اپارٹمنٹ پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کے بعد مجدی کو حراست میں لے لیا۔
ان کے خاندان کو بعد میں ایک انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے گروپ نے بتایا کہ مجدی کو ہتھکڑیاں لگا کر مقبوضہ بیت المقدس کے المسکوبیہ حراستی مرکز لے جایا گیا تھا۔
قابض اسرائیلی فوج نے مجدی اور ان کی اہلیہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لئے تھے۔ مجدی بیرزیت یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیکچرر ہیں اور انہوں نے ملائیشیا کی نیشنل یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ مفارجہ دو سال قبل ہی مقبوضہ فلسطین واپس آئے تھے۔
