اسرائیلی فوج ایک ایف سولہ ایس لڑاکا جہاز ‘طوفان’ غزہ کے ساحل سے ذرا فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔
صہیونی میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جہاز کے انجن نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث وہ حادثے کا شکار ہوا۔ ایف سولہ کے دونوں ہوا باز بحفاظت سمندر میں کود گئے جنہیں ائر فورس کے ریسکیو یونٹ نے سرعت سے کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔ دونوں پائیلٹس کو علاج کی غرض سے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
ادھر صہیونی فضائیہ کے سربراہ نے ‘طوفان’ اور ‘تھنڈر’ طرز کے طیاروں کی پروازوں پر اس وقت تک پابندی عاید کر دی ہے جب تک تباہ ہونے والے جہاز کے فنی رپورٹ منظر عام پر نہیں آ جاتی۔ اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ پر صہیونی فضایئہ کے اعلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے جہاز معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس کا انجن اچانک بند ہو گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
