• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی غارت گری میں شہید نوجوان سپرد خاک، فلسطینی حکومت کی شدید مذمت

پیر 14-11-2011
in فلسطین
0
plf gov
0
SHARES
0
VIEWS

plf gov

ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں اسرائیلی غارت گری میں شہید ہونے والے القسام بریگیڈ کے محمد زاھر الکیلانی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ فلسطینی حکومت نے شمالی غزہ پر فلسطینی بحری پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر صہیونی بمباری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پیر کی علی الصبح اس جارحیت میں ایک فلسطینی شہید اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

 

’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ شہید ہونے والے الکیلانی کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے تھا جنہیں بریگیڈ کے کارکنوں اور ہزاروں فلسطینی شہریوں نے سپرد خاک کر دیا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی میڈیکل سروسز کے عملے نے بمباری میں بری طرح متاثر ہونے والی ان کی نعش کو کمال عدوان ہسپتل منتقل کر دیا تھا۔
مرکز کے نمائندے کے مطابق زخمی ہونے والے چار میں سے تین افراد کو الشفاء ہسپتال جبکہ ایک کو کمال عدوان ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی ایف سولہ طرز کے طیارے نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر کئی راکٹ داغے تھے جس سے یہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پیر کی علی الصبح بیت لاھیا کے قریب کی جانےوالی اس بمباری پر وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں چلنے والی فلسطینی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان طاھر نونو کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید الکیلانی قومی فرائض کی ادائیگی میں شہید ہو گئے ہیں۔ انہوں نے زخمی ہونے والے چار افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
طاھر نونو کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد ہم نے مصری حکومت سے رابطہ کر کے اس ہولناک کارروائی سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کسی صورت اسرائیلی غارت گریوں کو برداشت نہیں کرے گی۔
فلسطینی حکومت ترجمان نے تبادلہ اسیران معاہدے کے بعد سےغزہ پر اسرائیلی تیز ہوتے ہوئے حملوں کے منہ توڑ جواب کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسرائیل کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس طرح کی بزدلانہ فضائی کارروائیوں سے فلسطینیوں کو اپنے موقف سے ہٹایا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی دہشتگردی کی کارروائیوں کے بعد فلسطینی قوم کی ثابت قدمی میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.