جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی رہنما الشیخ عمر البرغوثی کی انتظامی حراست کالعدم قراردی ہے جب کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر کو فیصلے کے خلاف آج سوموار کو اپیل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق اسیر عمرالبرغوثی کے کیس کی سماعت گذشتہ جمعرات کے روز کی گئی تھی۔ اس موقع پر ان کے وکلاء جواد بولس اور احمد صفیہ بھی موجود تھے۔ اسی روز اسرائیلی فوج نے ایک انتقامی کارروائی کے دوران ان کے اسیر بیٹے عاصم کا مکان مسمار کردیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے عمر البرغوثی اور کو 10 دسمبر کو ان کے بیٹے صالح البرغوثی کو شہید کرنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ا ن کے بیٹے عاصف کو بھی حراست میں لیا گیا جسے تین ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی گرفتاری کے دو ماہ بعد ان کے بیٹے عاصم کو بھی حراست میں لیا تھا۔
خیال رہے کہ اسیر عمر البرغوثی اب تک زندگی کے 26 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔