• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت نے ابو خضیر کے یہودی قاتلوں کا جوڈیشل ٹرائل موخر کردیا

جمعرات 04-09-2014
in فلسطین
0
plf abu
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک سینٹرل کورٹ نے سولہ سالہ فلسطینی بچے محمد ابو خضیر کے قاتلوں کے جوڈیشل ٹرائل کے حوالے سے جاری مقدمہ کی کارروائی 20 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ دوسری جانب یہ تاثر عام ہے کہ صہیونی حلقے ابو خضیر کے قاتلوں کو سزا سے بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ابو خضیر کو جولائی میں بیت المقدس سے انتہا پسند یہودی اغواء‌ کرکے لے گئے تھے جس کے بعد اسے نہایت بہیمانہ تشدد کرکے شہید کردیا گیا تھا۔ اغواء کے ایک گھنٹے بعد اس کی جھلسی ہوئی لاش ایک ویران علاقے سے ملی تھی۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت کے بعد دو افراد کو حراست میں لے ان سے تفتیش شروع کی تھی۔ دونوں پر ابو خضیر کے اغواء اور قتل کے الزام کے تحت مقدمہ چل رہا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مہند جبارہ خاندان کے وکیل نے بتایا کہ  عدالت دانستہ طور پر ابو خضیر کے قاتلوں کے مقدمہ کو التواء کا شکار کررہی ہے۔ دونوں ملزمان کے سابقہ وکلاء کے چھوڑ جانے کے بہانے عدالت نے مقدمہ کی کارروائی ایک ماہ بائیس دن کے لیے ملتوی کردی۔

وکیل نے بتایا کہ عدالتی کارروائی کے دوران اسرائیل پراسیکیوٹر جنرل نے تجویز دی ہے کہ ملزمان کا ٹرائل کھلے عام ہونا چاہیے جس میں میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت دی جایے۔ اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے پہلی مرتبہ کھل کر اس واقعے کو صہیونی سماج کو بدنام کرنے کا گھناونا واقعہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی کھلے عام تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

دوسری جانب شہید کے والد حسین ابو خضیر نے بتایا کہ اسرائیلی عدالت کی جانب سے مقدمہ کی کارروائی میں تاخیر دراصل یہودی انتہا پسندوں کو ریلیف فراہم کرنا اور عدالتی معاملے میں ٹال مٹول سے کام لینا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ابو خضیر کے قاتل واضح ہیں جنہیں سب اچھی طرح جانتے ہیں۔ والد کا کہنا تھا کہ ملزمان کی اصل تعداد چار ہے۔ ان میں تین کم عمر اور ایک بالغ لڑکا شخص شامل ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.