• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی اسیران کی قید کی سزائیں دوگنا کرنے کا فیصلہ

بدھ 04-02-2015
in فلسطین
0
plf double
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک عدالت نے دو فلسطینی اسیران کو پہلے سے سنائی گئی قید کی سزا کو تبدیل کرکے اسے عمرقید اور 20 سال اضافی قید میں تبدیل کرنے کے حوالے سے استغاثہ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سے تعلق رکھنے والے دو اسیران 40 سالہ ھارون ادریس اور 35 سالہ بلال سالم عجارمہ کو سنائی گئی سزا میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت ترین سزا دینے کی اپیل منظور کی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت کی جانب سے پہلے جاری کردہ فیصلے میں ھارون ادریس حامد کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ بلال عجارمہ کو 20 ایک بار عمر قید اور بیس سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسرائیل کے فوجی پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں فلسطینی اسیران کو ان کے جرائم سے کم کی سزا دی گئی ہے لہٰذا عدالت ھارون ادریس حامد کو ایک بار عمر قید اور 20 سال اضافی جبکہ بلال کو دو بار عمر قید اور 20 اضافی سال قید کی سزا سنائے۔

فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کا ایک سال قبل دونوں اسیران کی سزا میں اضافے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت کی جانب سے اس کی سماعت مسلسل ملتوی ہوتی رہی ہے۔ کل تین فروری کو اسرائیلی عدالت نے خلاف توقع درخواست کی سماعت شروع کردی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.