• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی سپیشل یونٹ کا جیل میں طاقت کا استعمال

بدھ 30-10-2013
in فلسطین
0
plf unit
0
SHARES
0
VIEWS

سنٹر برائے مطالعہ اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سپیشل فورس کے اہلکاروں نے نقب جیل کے سیکشن 25 پر دھاوا بولا اور وہاں سے دو فلسطینی انتظامی اسیران کو زبردستی انتظامی عدالت میں لے گئے۔

سٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کے سپیشل یونٹس نے دس نمبرکمرے پر دھاوا بولا جہاں پر انسانی حقوق کے کارکن اوسامہ شاہین اور الخلیل سے تعلق رکھنے والے اسیر محمود شلاتوہ کو رکھا گیا تھا۔ یونٹس نے کمرے کی تلاشی لی اور اس کے بعد ان دونوں اسیران کو زبردستی انتظامی کورٹ میں لے گئے۔

اشقر کا کہنا ہے کہ اسپیشل یونٹس کی جانب سے جارحیت کے مظاہرے کے بعد جیل میں کشیدگی کی فضاء پائی جاتی ہے اور فلسطینی اسیران انتظامی حراست کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ جبکہ جیل انتظامیہ اسیران کو خبردار کررہی ہے کہ یہ اقدامات ان تمام اسیران کے خلاف اٹھائے جائیں گے جو انتظامی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کریں گے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید انتظامی اسیران نے اس ماہ کی دس تاریخ سے انتظامی حراست کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ 25 تاریخ کے بعد سے کوئی اسیر انتظامی عدالت میں اپنے کیس کی پیروی کے لئے نہیں جائے گا۔

سنٹر نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور انتظامی اسیران کو قابض حکام کی انتقامی کارروائیوں سے بچائیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.