• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں قید تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اتوار 24-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1122
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں تین فلسطینی شہریوں نے صہیونی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے تین فلسطینیوں میں 43 سالہ سامی جنازرہ کی بھوک ہڑتال 52 روز سے جاری ہے۔

اسرائیلی جیل انتظامیہ نے بھوک ہڑتالی اسیر سامی جنازرہ کو دو روز قبل جزیرہ نما النقب کی جیل سے ایلہ نامی حراستی مرکز منتقل کردیا تھا۔ جنازرہ کی طویل بھوک ہڑتال کے باعث اس کی طبی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ انسانی حقوق کے مندوبین کے مطابق جنازرہ کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جس کے باعث اس کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ دو روز قبل جیل میں سر چکرانے کے نتیجے میں وہ گرپڑے تھے جس کے نتیجے میں ان کے سر میں چوٹ آگئی تھی۔

اسرائیل جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے دوسرے اسیران میں 30 سالہ فواد رباح شکری عاصی اور 28 سالہ ادیب جمال مفارجہ شامل ہیں۔

شکری عاصی کا آبائی تعلق غرب اردن کے علاقے رام اللہ سے ہے اور وہ مسلسل 21 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادیب جمال مفارجہ مغربی رام اللہ کے بیت لقیا قصبے کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے تین اپریل کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور ابھی تک جاری ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی زندانوں میں قید تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.