رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں عودۃ الحروب اور حسن العویوی مسلسل 44 اور اسیر سلیم الرجوب 22 دن سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روزنامہ قدس مطابق دونوں فلسطینی اسیران کو صہیونی حکام کی طرف سے ان کی بھوک ہڑتال کے باوجود بار بار ایک سے دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مسلسل دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ انہیں اس وقت ‘الرملہ’ میں قائم ‘نیتزان’ جیل میں ڈالا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 35 سالہ عودۃ الحروب الخلیل کے دیرسامت قصبے سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں دسمبر 2018ء کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ 10 بچوں کے باپ ہیں جب کہ 35 سالہ حسن العویوی جنوری 2019ء سے حراست میں لے لیا۔ عویوی تین بچوں کے باپ ہیں۔
اسیر سلیم یوسف الرجوب کو اسرائیلی فوج نے جنوری 2018ء کو حراست میں لے کر انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔ 48 سالہ الرجوب 6 بچوں کے باپ ہیں اور ماضی میں بھی متعدد بار صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔