• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی دھمکیوں کے بعد فلسطینی نجی ٹی وی چینل نے نشریات بند کر دیں

ہفتہ 08-02-2014
in فلسطین
0
plf tv
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم سے نشریات پیش کرنے والےایک نجی ٹیلی ویژن چینل نے اپنی نشریات غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی ہیں۔
 
ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پچھلے ایک ہفتے سے اسرائیلی حکام کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں، جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر نشریات روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق ٹیلی ویژن چینل کے ڈائریکٹر جنرل محمد زیدان نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ” مجھے اور میرے ساتھیوں کو پچھلے ایک ہفتے سے صہیونی قابض حکام کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ان دھمکیوں میں ہمیں ٹیلی ویژن چینل کی نشریات برقرار رکھنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ ان دھمکیوں میں کہا گیا تھا کہ اگر چینل کی نشریات بند نہ کی گئیں تو اسرائیل ٹی وی چینل کا سیٹلائیٹ سے رابطہ منقطع کر دے گا۔

محمد زیدان نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے انہیں کہا گیا تھا کہ اس مقبوضہ شہر الد میں اسرائیل کے "بن گوریون” ہوائی اڈے کے راڈار اور ٹیلی کمیونیکشن کی دیگر کمپنیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ لہٰذا ٹی وی کی نشریات جلد از جلد بند کر دی جائیں۔
 
فلسطینی صحافی نے کہا کہ انہوں نے ماہرین کی مختلف ٹیمیں بھی آس پاس کے علاقوں میں بھجوائیں تاکہ اسرائیلی حکام کے اعتراضات کی جانچ پڑتال کی جا سکے اور مسئلے کا کوئی تکنیکی حل نکالا جائے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی وی کی نشریات کے باعث قرب جوار میں کوئی دوسری چیز متاثر نہیں ہو رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.