اسرائیلی وزیر برائے داخلہ سیکیورٹی اسحٰق اھارونووچ نے مسجد اقصٰی کے ڈائریکٹر شیخ ناجح بکیرات کی جلا وطنی میں3ستمبر تک کی توسیع کردی ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق شیخ ناجح بکیرات اسرائیل کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
اس فیصلے میں ایک نقشہ بھی جاری کیا گیا جس میں مسجد اقصٰی کے نزدیکی علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن سے شیخ بکیرات کو دور رکھا جائے گا۔ اسرائیلی وزارت داخلہ کے منصوبے کی تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اھارونووچ کا ارادہ ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دیگر کئی فلسطینیوں کے بھی مسجد اقصٰی میں داخلے پر پابندی لگا دیں گے۔
شیخ بکیرات نے اس اسرائیلی فیصلے کو ناانصافی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی حکام نے 9 مارچ 2012 سے ان کے مسجد داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں کا مقصد مسجد اقصٰی کو خالی کرنا اور وہاں پر یہودیوں سے مسجد کی حفاظت کی خاطر منعقد کی جانے والی تمام سرگرمیوں کو ختم کرنا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
