قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے نزدیک واقعہ گائوں قوم میں فلسطینی املاک کی مسماری کے نوٹس پہنچا دئیے۔
مقامی ذرائع نے خبررساں ایجنسی قدس پریس کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی سول انتظامیہ کے نمائندوں نے علی الصبح گائوں پر دھاوا بول دیا اور وہاں رہائش پذیر ایک شہری کو "غیر قانونی تعمیر” کرنے کے جرم میں اپنا گھر گرانے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سول انتظامیہ کے عہدیداروں نے ایک اور شہری کو نوٹس دیا کہ وہ اپنے پانی کے کنویں تباہ کردے کیوںکہ وہ دیوار فاصل کے نزدیک واقع ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
