مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام نے گذشتہ روز بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر 15 دن سے 6 ماہ تک کی پابندی عائد کر دی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقبیت المقدس کے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے القدس کے رہائشی وسام الحشیم کو پندرہ دن تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کی۔ اسے باب رحمت کے قریب سے حراست میں لیا گیا اور پندرہ دن تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی شرط پر رہا کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے القدس کے جہاد ناصر قوس کو حراست میں لے کر القشلہ حراستی مرکز لے جایا گیا جہاں اسے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی کا نوٹس دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے یوسف الحواش کو تین ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا گیا ہے۔