• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے لیے غزہ میں یاد گار قائم

اتوار 02-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6645
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی خدمات کی یاد میں غزہ کی پٹی میں ایک یادگار قائم کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں تاریخی یاد گار کے قیام کے موقع پر ایک پروقات تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلسطین کی سرکردہ قیادت اور سیاسی و عسکری رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی بیماراسیران کے ساتھ برتے جانے والے لاپرواہی پر مبنی سلوک پر بھی روشنی ڈالی۔

اسیران کی یاد میں یاد گار کا قیام شمالی غزہ میں عمل میں لایا گیا۔ یاد گارکو اسرائیلی زندانوں میں دوران حراست شہید ہونے والے فلسطینی مجدی حماد کے نام موسوم کیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی زاندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے لواحقین بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ’واعد‘ نامی تنظیم کے چیئرمین توفیق ابو نعیم نے کہا کہ اسیران کے لیے یاد گار کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم قربانیاں دینے والے اپنے اسیر ہیروز، شہداء اور زخمیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما اسماعیل ھنیہ نے کہ مازن فقہا کے قاتل سزا سے کسی صورت میں نہیں بچ سکیں گے۔ فلسطینی قوم اور مزاحمتی تنظیمیں جس موقف پر آج کھڑی ہیں مستقبل میں اسی موقف پرہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے اور شہید حماس کمانڈر مازن فقہا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس کے رہنماؤں اور کارکنوں پر قاتلانہ حملے اسی دشمن کی سازش ہیں جس نے غزہ کی پٹی پر معاشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ مگر فلسطینی قوم دشمن کی مسلط کردہ پابندیوں سے خوف زدہ اور کمزور نہیں ہوں گے۔ حماس فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دشمن کے خلاف کھلی جنگ میں بھرپور معاونت کرے گی۔

حماس رہنما نے کہا کہ مازن فقہا کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے والے مجرم اس زمین پر زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.