فلسطینی وزارت اسیران کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید اسیران میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہاہے- اور جیلوں میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 16سے تجاوز کرگئی ہے –
حالیہ دنوں میں ایک قیدی کو ٹیومر کا مرض لاحق ہوا ہے- مرکزاطلاعات کے ڈائریکٹر ریاض اشقر نے واضح کیا کہ ایک قیدی حمزہ طیارہ جو اسرائیلی جیل میں 2008ء سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں اور انکو کینسر کا مرض لاحق ہے اور تشخیص کے بعد واضح ہواہے کہ کینسر کے اثرات سے اس کا منہ شدید متاثر ہوا ہے – جس سے اس کی صحت دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے – اشقر نے واضح کیا کہ ایسے مریضوں کے ساتھ اسرائیلی جیلوں میں ناروا سلوک برتا جاتاہے اور ان کو مکمل علاج نہیں کرانے دیا جاتا جس سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں – وزارت نے اسرائیلی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید اسیران کی صحت پرتوجہ دے اور ایسے مریضوں کو علاج معالجے کی اجازت دے –