• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بچوں کا ٹرائل انسانیت کے خلاف جرم ہے: الشیخ صبری

ہفتہ 31-01-2015
in فلسطین
0
plf trial-of-minors
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی پولیس اور فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کی گرفتاری اوران کے خلاف عدالتوں میں نام نہاد الزامات کے تحت مقدمات کا قیام انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ صبری نے نماز جمعہ سے قبل مسجد اقصیٰ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خود کو ایک جمہوری اور انسانی حقوق کا چمپین سمجھتا ہے لیکن جس قدر انسانی حقوق کی پامالیاں صہیونی ریاست کی جانب سے کھلے عام کی جاتی ہیں دنیا میں ‌اس کی اور کہیں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس بغیر کسی الزام کے فلسطینی بچوں کو اغواء کرکے ان پر جعلی مقدمات قائم کرتی اور انہیں ظالمانہ سزائیں دلواتی ہے۔ اسرائیلی ریاست کے اس ظالمانہ ہتھکنڈے کے استعمال کا اصل مقصد کم سن فلسطینیوں کے ذہن میں خوف اور رعب طاری کرنا ہے تاکہ وہ بڑے ہو کر تحریک آزادی فلسطین کو آگے بڑھانے سے دور رہیں۔

انہوں ‌نے کہا کہ کم عمر بچوں‌ کی گرفتاری اور ان کا جوڈیشل ٹرائل دنیا کے کسی بھی قانون کی رو سے درست نہیں ‌ہے۔ اسرائیل دنیا کے تمام انسانی حقوق اور بین لااقوامی قوانین کو بالایے طاق رکھتے ہوئے فلسطینی بچوں سے نہایت ظالمانہ سلوک  کررہا ہے۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں تمام صہیونی جماعتیں قبلہ اول کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ صرف انتہا پسند یہودی ہی مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے یلغار کرتے ہیں بلکہ اسرائیل میں دائیں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گروپ قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے ایک ہی جیسا موقف رکھتے ہیں اور سب ایک ہی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.