انسانی حقوق اور اسیران اسٹڈی سینٹر ‘الاحرار’ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی جیلوں میں موبائل فون کے استعمال کی روک تھام کے لئے ایسے جامر استعمال کررہا ہے جن سے خارج ہونے والی شعاعیں قیدیوں میں سرطان اور شدید سر درد کا باعث بن رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی نے الاحرار سینٹر کو بتایا کہ ایسے آلات کا استعمال جیل کے اندر کیا جا رہا ہے جس کے باعث جیلوں میں سرطان کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
احرار سنٹر کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ ان مضر صحت آلات کا استعمال جان بوجھ کر رہی ہے تاکہ قیدی اپنے اہل خانہ یا دوستوں سے رابطہ نہ کر سکیں۔
فؤاد الخفش نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر خصوصی میڈیکل کمیٹیاں اسرائیلی جیلوں میں بھجوانے پر زور دیا ہے تا کہ وہاں صہیونی حکام کی جانب سے لگائے گئے آلات کا معائنہ کرسکیں۔ اس اقدام سے اسرائیل پر ان خطرناک آلات کو اپنی جیلوں سے ہٹانے کے لئے دباو بڑھے گا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین