(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ایک سیاسی ادارہ بن گیا ہے ، عدالتی اتھارٹی نہیں ہے” اس ادارے کو اسرائیل سے تفتیش کرنے کا اختیار” حاصل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے قابض ریاست اسرائیل کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے جاری بیان میں عالمی فوج داری عدالت ‘آئی سی سی’ کے اس اعلان جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت فلسطین کے علاقوں غرب ارد، القدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی تیاری کر رہی ہے، پر ایک بار پھر و کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اعلان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ "سیاسی ادارہ ہے ، عدالتی اتھارٹی نہیں ہے”آئی سی سی کو اسرائیل سے تفتیش کرنے کا اختیار” حاصل نہیں ہے ، کیونکہ اسرا ئیل نے روم کنونشن پر دستخط نہیں کیے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے 30 اپریل کو مغربی کنارے ، غزہ کی پٹی اور مشرقی بیت المقدس پر اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کے تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔