فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےساحل پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں بالخصوص ماہی گیروں کی کشتیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز بھی قابض اسرائیلی بحریہ کی جانب سے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کےقریب سمندر میں موجود فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گنوں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد کشتیوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
