(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوجیوں، انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں اور یہودی آباد کاروں نے بڑی تعداد منگل کے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور اشتعال انگیز حرکات کے ارتکاب کے ساتھ ساتھ فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق منگل کے روز علی الصباح یہودی آباد کاروں کے متعدد گروپ مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔ انہیں اسرائیلی پولیس کی جانب سے فول پروف سییکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔ بعد ازاں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کے بھی کئی اہلکار سادہ کپڑوں میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔ انہیں بھی اسرائیلی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے جب کہ یہودی آباد اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے غنڈے قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اس وقت وہاں پرفلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
خیال رہے کہ قبلہ اوّل میں یہودی آباد کاروں کی آمد ورفت کا سلسلہ روز کامعمول بن چکا ہے۔ قابض صہیونی فورسز اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اوّل میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
