• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل ہماری عثمانی میراث القدس کو مٹا نہیں سکتا: رائد صلاح

منگل 01-01-2013
in فلسطین
0
plf cannot erase
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ ہر گزرتے سال سے اسرائیل کی عمر کم ہو رہی ہے۔ قابض اسرائیلیوں کے مسجد اقصی پر حملے امت مسلمہ کے لئے چیلنج ہیں، امت مسلمہ اس پر خاموش نہیں رہے گی۔

قبلہ اول پر 64 سالہ تسلط کے باوجود اسرائیل ایک ظالم اور باطل مملکت ہے جو تیزی سے اپنی شناخت کھو رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار الشیخ رائد صلاح نے ترکی کے ثقافی دارلحکومت استنبول میں ایک عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

‘القدس: ہماری عثمانی میرات خطرے میں” کے عنوان سے استنبول میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطین، عرب اور اسلامی دنیا سے بڑی تعداد میں نمائندہ شخصیات شریک ہوئیں۔ ترکی کی متعدد سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں ترک عوام نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں القدس اور مسجد اقصی کے بارے ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس کے بعد مہتر بینڈ نے خلافت عثمانیہ کا ترانہ بجا کر حاضرین سے داد سمیٹی۔ الشیخ رائد صلاح نے عثمانی دور کے ترانہ بجانے والے بینڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فتح استنبول کا ترانہ ہمارے لہو گرما گیا ہے۔ اب آپ القدس کی فتح کا ترانہ گانے کے لئے تیار ہو جائیں۔

کانفرنس کی میزبان ترک انجمن ‘ہماری میرات’ کے سربراہ محمد دمرجی نے اپنے خطاب میں القدس الشریف کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے وہاں جاری اپنے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ افراد مسلمان القدس میں انتہاء کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ قابض حکومت مسجد اقصی کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ محمد دمرجی نے نعروں کی گونج میں اعلان کیا کہ اس صورتحال پر ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔ اسرائیل مسجد اقصی اور القدس کو کبھی ختم نہیں پائے گا۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.