ایک فلسطینی مطالعاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام فلسطینی مزدوروں کو ورک پرمٹ جاری کرنے کی مد میں سالانہ چالیس ملین شیکل یعنی گیارہ ملین ڈالرز کما رہے ہیں۔ فلسطینی ورکرز روزگار کی تلاش میں 48ء کے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کے لیے یہ پرمٹ حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
بیت لحم میں اپلائیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ”اریج” نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا کہ ایک فلسطینی کو 48ء کے مقبوضہ فلسطین میں کام کی اجازت پر مبنی کارڈ حاصل کرنے کے لیے 100 شیکل ادا کرنا ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت یہودی بستیوں اور مقبوضہ فلسطین میں یہ کارڈ حاصل کرکے کام کرنےوالے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
