فلسطینی نیشنل انیشیٹو کے سیکریٹری جنرل اور ممبر پارلیمنٹ مصطفٰی برغوثی نے کہا کہ اسرائیل نے امن مذاکرات کی بحالی کے بعد سے تقریبا 100 فلسطینی شہریوں کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
ایک پریس ریلیز میں برغوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کی آڑ میں آبادکاری کی سرگرمیاں، فلسطینی گھروں کی مسماری اور فلسطینی کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کی شروعات سے لے کر اب تک اسرائیل نے جنین اور قلندیہ کے مہاجر کیمپوں پر حملہ کرکے پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ،”ایسی قابض حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کوئی جواز نہیں ہے جو کہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں میں توسیع کررہی ہے اور وادی اردن میں فلسطینی گھروں کو مسمار کررہا ہے۔”
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
