• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے ریاستی قوانین کا غرب اردن کی کالونیوں میں فوری اطلاق کا فیصلہ

جمعرات 04-06-2015
in فلسطین
0
plf colonies
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیاہے کہ حکمراں اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے متفقہ طورپر ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے کسی بھی نئے منظور ہونے والے قانون کا فوری طورپر اطلاق مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں پر بھی کیا جائےگا۔

عبرانی اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کی جانب سے نئے منظور کردہ قانون کے تحت کنیسٹ میں منظور ہونے والے کسی بھی قانون کا فوری اطلاق نہ صرف اسرائیل کے اندر ہوگا بلکہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کی تمام یہودی کالونیوں پربھی ہوگا۔

کابینہ کے نئے قانون میں کہا گیا ہے کہ کنیسٹ کے نئے قوانین کا مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں پر اطلاق کی  ذمہ دار فوج کی سینٹرل کمانڈ ہوگی جو قانون منظور ہونے کے 45 دن کے اندر اندر اسے ان کالونیوں پربھی لاگو کرےگی۔

رپورٹ کے مطابق کنیسٹ کے کسی بھی قانون کو تمام یہودیوں کے لیے یکساں لازمی قراردیا گیا ہے اور کہاگیا ہے کہ فلسطین کے کسی بھی علاقے میں رہنے والے یہودیوں کے لیے کنیسٹ کے قوانین کا احترام کرنا ضروری ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں کو متنازعہ عرب علاقوں میں ہونے کی وجہ سے اسرائیلی کنیسٹ کے قوانین پر عمل درآمد میں استثنیٰ حاصل رہا ہے۔ صہیونی کنیسٹ کے تمام قوانین کے فوری اطلاق کے ذریعے اسرائیل نے غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو اسرائیلی ریاست کا حصہ بنانے کی سازش کی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.