• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے خلاف تحریک انتفاضہ شروع نہیں ہونے دیں گے:محمود عباس

بدھ 19-08-2015
in فلسطین
0
plf m.abbas
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کو یقین دلایا ہے کہ فلسطینی سیکیورٹی ادارے اسرائیل کے خلاف تیسری تحریک انتفاضہ شروع نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امن عمل خطے کی ضرورت ہے اور اسرائیل اور فلسطین کو امن بات چیت بحال کرنی چاہیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی صدر نے ان خیالات کا اظہار اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یتزحاق ہرٹزوگ سے ملاقات میں کیا۔ صہیونی سیاست دان نے منگل کے روز مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر میں صدر عباس سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر صدر عباس نے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کو یقین دلایا کہ فلسطینی ملیشیا شہریوں کو اسرائیل کے خلاف تیسری تحریک انتفاضہ شروع نہیں کرنے دیں گے۔ دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ بات چیت کی بحالی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

صدر عباس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فلسطین پیش پیش ہے اور اسرائیل کے خلاف کسی تیسری تحریک انتفاضہ کو سراٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی "وفا” کے مطابق صدر محمود عباس نے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے دوران امن عمل اور فلسطینی ریاست سے متعلق اپنے موقف کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل کو سنہ 1967 ء کی جنگ سے قبل والی پوزیشن پرجانا ہوگا اور بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی اجازت دینا ہوگی۔

محمود عباس نے مذاکرات کی بحالی کا بھی عندیہ دیا اور کہاکہ فریقین کو خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ فلسطین میں امن پورے مشرق وسطیٰ میں امن کا باعث بنے گا۔


بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.