• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے انٹیلی جنس ادارے حماس کے سامنے بے بس ہوگئے: اخبار

اتوار 21-12-2014
in فلسطین
0
plf newspaper
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2005 ء میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے یہودی فوج کے انخلاء کے بعد اسرائیل کے خفیہ ادارے فلسطینیوں کی جاسوسی بالخصوص حماس کی جاسوسی میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی اخبار کی جانب سے شائع کردہ عمیر رابا بورٹ دفاعی تجزیہ نگار کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خفیہ اداروں کی وجہ خود اداروں کے اندر پائے جانے والے اختلافات ہیں۔ اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے ’’شاباک‘‘ اور موساد کے درمیان جون 2006ء میں غزہ میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے اغواء کے بعد کشیدگی پیدا ہوئی جو مسلسل بڑھتی چلی گئی۔ اس کا فائدہ حماس کو ہوا کیونکہ اس کے سامنے اسرائیلی خفیہ ادارے کمزور ہوتے چلے گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انٹیلی جنس کارروائیوں کے بارے میں سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا سوال اس وقت اٹھایا گیا جب حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں پوچھا گیا کہ آیا غزہ بھی اسرائیل کا مقبوضہ علاقہ تصور کیا جائے گا یا نہیں۔ اس پر سیکیورٹی اجلاس میں ایک دوسری بحث شروع ہوگئی۔ اس بحث میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی ادارے اپنی انٹیلی جنس کارروائیوں کی توجہ نہ صرف مغربی کنارے اور بیت المقدس پر مرکوز رکھیں بلکہ غزہ کی پٹی میں سراغ رسانی کا عمل بدستور جاری رکھا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو اغواء کے بعد کئی سال تک کسی خفیہ مقام پر رکھنا فلسطینی مزاحمت کاروں کی کامیابی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی زیادہ تر خفیہ سرگرمیاں زیرزمین کھودی گئی سرنگوں میں ہوتی ہیں۔ ان میں سے بعض سرنگیں غزہ کےبالمقابل یہودی کالونیوں تک پہنچی ہوئی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.