اسرائیل نے زیرحراست حریت پسند فلسطینی رہ نُما عبدللہ البرغوثی کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے بھوک ہڑتال ختم نہ کی توصہیونی حکومت ان کی اردنی شہریت منسوخ کرانے کے لیے اقدامات کرے گی
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس بات کا انکشاف محروس رہ نما کے وکیل محمد الشائب نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ خیال رہے کہ عبداللہ البرغوثی ان دنوں صہیونی مظالم کے خلاف جیل میں بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھوک ہڑتال کے باعث ان کی حالت غیرہونے کے بعد انہیں ایک اسپتال میں منقتل کیا گیا ہے۔
الشائب نے حال ہی میں العفولہ اسپتال ہی میں زیرعلاج اپنے موکل سے ملاقات کی۔ واپسی پرمحمد الشائب نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے موکل پرصہیونی انٹیلی جنس اور جیل حکام بھوک ہڑتال خم کرانے کے لیے طرح طرح کے نفسیاتی حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگرعبداللہ برغوثی نے اپنی بھوک ہڑتال ختم نہ کی تو صہیونی حکومت اردن حکومت پربرغوثی کی شہریت منسوخ کرانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔
محمد الشائب نے کہا کہ اردن پر دباؤ ڈال کرعبداللہ برغوثی کی شہریت منسوخ کرانا خود عمان کی خود مختاری کے خلاف سازش ہے۔ اردن ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ جب تک اردن حکومت خود نہ چاہے گی عبداللہ برغوثی کی شہریت منسوخ نہیں کرائی جاسکتی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
