• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

 اسرائیل کی سلامتی کیلیےٹرمپ ناگزیر ہے، بینی گینٹز

بدھ 12-08-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
 اسرائیل کی سلامتی کیلیےٹرمپ ناگزیر ہے، بینی گینٹز
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے اسرائیلی  کینیسٹ میں  جہاں امریکی صدر  کی اسرائیل کے حق میں صدی کی ڈیل   کی تعریف کی، وہیں صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اٹھائے گئے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی وزیر جنگ اور سابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز نے اسرائیلی پارلیمنٹ "کینیسٹ” میں اپنا  موقف بیان کر تے ہوئے کہاکہ درۂ اردن ہماری مشرقی سرحد جبکہ یہودی بستیاں اوربیت المقدس مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہوناچاہئے اس حوالے سے ٹرمپ کا پیش کردہ منصوبہ (صدی کی ڈیل) زبردست ہے ۔

بینی گینٹز نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کی فلسطینی مغربی کنارے کی زیادہ سے زیادہ زمین پر قبضہ کرنے کے  حریصانہ اقدامات کوتنقید کا نشانہ بنایا اور صدی کی ڈیل نامی نام نہاد امریکی  مذموم منصوبے میں بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ اپنی  شراکت داری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سیکیورٹی کے معاملات کو  دیکھتا ہوں جبکہ  کابینہ کے فیصلے کے مطابق میں اس  منصوبے کو زیر بحث لانے کے لئے کابینہ میں پیش نہیں کر سکتا ۔

اس سے پہلےاسرائیلی سرکاری نیوز چینل کان نیوزنے اپنی ایک رپورٹ میں یہ اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے تل ابیب پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ صدی کی ڈیل پر عملدرآمد کو اس وقت تک روک دے جب تک بنجمن نیتن یاہو کی سیاسی پارٹی  لیکویڈ بینی گینٹز کی    بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کی حمایت حاصل نہیں کر لیتی۔

یاد رہے اس حوالے سے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ مزید 30 فیصد فلسطینی اراضی پر قبضے کے مذموم "الحاقی منصوبے” پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا جس پر بعدازاں عالمی مخالفت اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے شدید ردعمل کے خوف سے اس منصوبے پر عملدرآمد کو ملتوی کر دیا گیا۔

Tags: بینی گینٹزتل ابیبٹرمپصدی کی ڈیلمقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ فلسطیننیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.