• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی بحری مشقیں، نئے میزائل تجربات

جمعرات 26-01-2012
in فلسطین
0
plf israeli_machine
0
SHARES
0
VIEWS

plf israeli_machine

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائٰیلی فوج کی نیوی فورسز نے غزہ کے سمندر میں جنگی مشقیں شروع کی ہیں، جن میں کم فاصلے تک مار کرنے والے نئے میزائلوں کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں بدھ کے روز غزہ کی سمندری حدود میں شروع ہوئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جنگی مشقوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کے زیراستعمال جنگی کشتیاں اور آبدوزیں بھی سمندر میں اترتے دیکھی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے قریب مشقوں کے مخصوص علاقے میں ساحل پر تین کلو میٹر تک شہریوں کےجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کو تلاش معاش کے لیے سمندر میں اترنے سے منع کیا گیا ہے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیلی بحریہ کی جنگی مشقیں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف کسی سخت کارروائی کےتناظر میں بھی ہو سکتی ہیں کیونکہ صہیونی فوج اور حکومت حالیہ کچھ عرصے میں غزہ کی پٹی میں کسی بڑی جنگ کے مسلط کرنے کی دھمکیاں دیتی رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.