اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ تل ابیب کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد اسرائیل کو اپنی سیکیورٹی مزید بہتر کرتے ہوئے اسے مستقبل کو محفوظ بنانا لازمی ہو گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صہیونی وزیر اعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے دشمن اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششوں سے باز نہیں آئے، تاہم انہوں نے ساتھ ہی حکومتی ساتھیوں کو یہ کہتے ہوئے تسلی بھی دی کہ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل پر ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا جس کے بعد ہزاروں الیکٹرانک ویب سائٹس بند یا ان میں نقب لگایا گیا۔ ان میں اسرائیل کے بعض حساس حکومتی اداروں کی ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین