• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا یہودیوں کی غیرمعمولی طور پر بیرون ملک منتقلی کا اعتراف

بدھ 17-10-2012
in فلسطین
0
plf israel1
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پریہودیوں کی دوسرے ملکوں میں منتقلی کے غیرمعمولی رجحان کا اعتراف کیا ہے۔ صہیونی حکومت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ سنہ 2010ء کے بعد سے یہودیوں کی دوسرے ملکوں بالخصوص یورپ اور امریکا کی جانب منتقلی کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس نے اسرائیلی ریاست کے مستقبل کو ایک بڑے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے مرکزی شعبہ شماریات نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جسے بڑے پیمانے پراسرائیلی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے بھی نقل کیا ہے۔ رپورٹ میں یہودیوں کی دوسرے ملکوں میں منتقلی کے بڑھتے رجحان پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار دس کےبع سے ابک کم سے کم 15 ہزار یہودی اسرائیل چھوڑ چکے ہیں۔ اسرائیل سے ترک وطن کرنے والے یہودی یا تو امریکا منتقل ہو رہے ہیں یا وہ یورپ اور دوسرے ملکوں کو جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں دوسرے ملکوں سے یہودیوں کی اسرائیل آمد میں کمی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں جاری سیاسی تبدیلیوں نے دوسرے ملکوں سے یہودیوں کے اسرائیل منتقلی کے رجحان کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسرائیل کے اندرونی خلفشار، فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت اور صہیونی ریاست کے مالیاتی بحران کے باعث دوسرے ملکوں میں موجود یہودی اسرائیل آنے سے گریز برت رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کم سے کم 08لاکھ سےزائد یہودی موجود ہیں اور اسرائیلی حکومتیں انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں لاکر آباد کرنا چاہتی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.