• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مظاہروں پر پابندی پرغور

ہفتہ 19-04-2014
in فلسطین
0
plf restriction
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینیوں کو جمع ہو کر احتجاج کرنے پر پابندی لگانے پر غور شروع کیا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی 2 نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی کابینہ اپنے ہفتہ وار اجلاس میں مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں پر پابندی کے بارے میں غور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو بتایا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم الشیخ رائد صلاح کی اسلامی تحریک مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس پر بھی پابندی لگانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

صہیونی ٹی وی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کابینہ اگلے چند روز میں اپنا ہفتہ وار اجلاس بلانےکا ارادہ رکھتی ہے جس میں بیت المقدس میں سیکیورٹی سخت کرنے اور فلسطینیوں کو مظاہروں سے روکنے کا کوئی نیا لائحہ عمل جاری کرے گی۔ اس ضمن میں فلسطینی کارکنوں اور اسلامی تحریک کے رہ نماؤں  کی گرفتاریوں کے احکامات بھی دیے جا سکتے ہیں۔

کل جمعہ کو اسرائیلی وزیر داخلہ "ایلی یچائی” نے کہا تھا کہ پولیس کو امن وامان کے قیام کی خاطر فلسطینیوں کو گڑ بڑ پھیلانے سے ہر صورت پر روکنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا اور پولیس کو مداخلت کر کے یہودی آباد کاروں کو پیچھے ہٹانا پڑا تھا۔

قبل ازیں بدھ کو اسرائیلی وزیرداخلہ اچانک بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیلی پولیس کنٹرول روم میں جا پہنچے تھے۔ پولیس نے اسرائیلی وزیر کی ایک حساس مقام میں آمد پر حیرت کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر پولیس افسران کی جانب سے وزیرداخلہ کو بتایا گیا کہ یہودیوں کی عید کے موقع پر فلسطینیوں
 اور یہودی آباد کاروں کے درمیان تصام کا قوی امکان موجود ہے اور اس میں انہیں فوج کی مدد کی بھی ضرورت ہوگی۔ وزیرداخلہ نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ فلسطینیوں کو حرم قدسی میں داخل ہونے سے روکیں تاکہ یہودی آباد کار آزادانہ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.