مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صحافی نضال اشتیہ نے بتایا کہ اس نے اسرائیلی حکام سے رابطے کی بعد بیت المقدس میں علاج کے لیے ایک اسپتال میں داخل ہونے کے لیے درخواست دی لیکن صہیونی انتظامیہ کی طرف سے صاف جواب دیا گیا کہ وہ اسے بیت المقدس میں علاج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔
اشتیہ نے بتایا کہ دو ہفتے قبل نابلس میں حوارہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کے فلسطینی مظٖاہرین پرحملے کے دوران اس کی بائیں ٹانگ میں گولی لگی جس کے بعد وہ اپنی ٹانگ کا بیت المقدس کے ایک اسپتال سے علاج کرانا چاہتا ہے۔ اس کی جانب سے بیت المقدس میں علاج کے لیے دی گئی درخواست اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے”شاباک” نے مسترد کردی ہے اور کہا کہ آپ کا بیت المقدس میں داخلہ منع ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
